کیویز ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ وورسیسٹرشائر کے خلاف 14 سے 17 مئی تک کھیلے گی

ہفتہ 9 مئی 2015 12:16

کیویز ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ وورسیسٹرشائر کے خلاف 14 سے 17 مئی تک کھیلے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 14 سے 17 مئی تک وورسیسٹرشائر کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 مئی سے دو جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم لائسیسٹرشائر کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 9 جون، دوسرا میچ 12، تیسرا میچ 14، چوتھا میچ 17، پانچواں اور آخری میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 23 جون کو واحد ٹی ٹونٹی میچ سے سیریز اختتام پذیر ہو گی۔