چوتھی قومی آرچی چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 9 مئی 2015 12:16

چوتھی قومی آرچی چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) پاکستان آرچی فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی آرچی چمپئن شپ آئندہ ماہ جون میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وسال محمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن کی منظوری کے ساتھ چند روز بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :