اب زمانہ بدل گیا ،لوگ پرانے چہروں کو دیکھ اکتا چکے ہیں ‘ اداکارہ میرا

ہفتہ 9 مئی 2015 12:44

اب زمانہ بدل گیا ،لوگ پرانے چہروں کو دیکھ اکتا چکے ہیں ‘ اداکارہ میرا

لاہور (آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اب زمانہ بدل گیا ہے ،لوگ پرانے چہروں کو دیکھ اکتا چکے ہیں ،بوڑھی اداکاراؤں کا وقت گزرگیا ہے اب نئے لوگوں کو چانس دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے لوگوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نئی جدت کو متعارف کروایا جاسکے ۔ میری شدید خواہش ہے کہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے سے نئے ٹیلنٹ کو پر موٹ کروں ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے ،آنے والا دن انڈسٹری کی کامیابی کی ایک نئی امید لے کر آئیگا ۔

متعلقہ عنوان :