انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

ہفتہ 9 مئی 2015 13:01

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) انگلینڈ اورآئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا جس میں صرف 18 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا ۔ مالاہائیڈ میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو کیپ دینے کے بعد انگلش کپتان جیمز ٹیلر نے بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالی تو پال اسٹرلنگ دو اور کپتان ولیم پورٹر فیلڈ محض سات رنز پر میدان چھوڑ گئے ۔

(جاری ہے)

ایڈ جوائس نے دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 23 رنز بنائے مگر دوسری جانب سے نیل اوبرائن دس اور اینڈریو بالبرنی بھی پانچ رنز بنا کر واپس لوٹ گئے ۔ تین رنز بنانے والے گیری ولسن نے ایڈ جوائس کے ساتھ اٹھارہ اوورز میں اسکور چار وکٹوں پر56 رنزتک پہنچایا تھا کہ بارش شروع ہو گئی۔ کافی انتظار کے بعد بھی موسم بہتر نہیں ہوا توامپائرز نے دونوں کپتانوں کی مشاورت سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا جو کسی نتیجے پر بھی نہیں پہنچ سکا۔

متعلقہ عنوان :