افغانستان: کرکٹ میچ کے دوران حملہ،2 ہلاک

ہفتہ 9 مئی 2015 13:07

افغانستان: کرکٹ میچ کے دوران حملہ،2 ہلاک

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی2015ء) پاک افغان سرحد کے قریب ایک گاؤں میں کھیلے جارہے کرکٹ میچ کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ متعدد کو اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے افغان صوبے پکتیکا کے پولیس چیف جنرل زیلمیا اوریا خیل کے حوالے سے بتایا کہ ڈسٹرکٹ زازی اریوب میں جمعرات کو ایک کرکٹ میچ کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین ہلاک ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ واقعے میں 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ پکتیکا کے گورنر عبدالولی ساہی نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے 36 افراد کو اغواء کرلیا، جن میں سے زیادہ تر نوجوان تھے۔ جبکہ پولیس چیف اوریا خیل کا کہنا ہے کہ ان میں سے 3 افراد کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔ اگرچہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم سرکاری عہدیداران نے واقعے میں طالبان کے ملوث ہونے کا شبہہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :