بارود کی شدید کمی،بھارت کسی ملک سے 20دن تک جنگ کر سکتا ہے ‘ بھارتی اخبار

ہفتہ 9 مئی 2015 13:24

بارود کی شدید کمی،بھارت کسی ملک سے 20دن تک جنگ کر سکتا ہے ‘ بھارتی اخبار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی فوج کوگولہ بارود کی شدیدکمی کا سامنا ہے کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں بھارت صرف 15سے 20دن تک جنگ کر سکتا ہے۔ چالیس دن کیلئے گولہ بارو کاذخیرہ رکھنے کی بھارتی دفاعی پالیسی کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔ اس کمی کو پورا کرنے میں چار سال کا عرصہ لگے گا۔

ملکی سطح پر تیارتیجاس لڑاکا تیارے بھی جنگی ضروریات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارت 15سے 20دن سے زائدکسی بھی ملک سے جنگ نہیں کرسکتا جس کی وجہ گولہ بارود اسٹاک میں شدیدقلت ہے اس پرا نہیں ایک اور پریشانی گھیرے ہوئے ہے ملکی سطح پر گزشتہ تیس سال سے تیاری کے مراحل میں گزرنے والے تیجاس لڑاکا طیارے ابھی بھی جنگی تیاری میں نہیں گولہ بارود کی کمی اور تیجاس لڑاکا تیاروں میں مسائل سامنے آنے کے بعد 11لاکھ 80ہزار آپریشنل بھارتی فوج پر منفی اثرات مرتب ہوئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے لڑاکا سکواڈرن کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ اس صورت حال کا انکشاف کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل بھارت کی طرف سے سرکاری طور ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں آڈٹ واچ ڈاگ نے تیجاس لڑاکا تیاروں کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ان طیاروں میں 53تکنیکی ضروریات میں صرف 35فی صد پوری کی گئی۔

رپورٹ میں فوج کیلئے گولہ بارود کی مایوس کن انتظام پر دفاعی اسٹیبلشمنٹ کوتنقید کا نشانہ بنا یا گیا اور کہا گیا کہ یہ بات کسی دھچکے سے کم نہیں کہ بارود کی پالیسی کو کلی نظر انداز کیا گیا۔بھارتی دفاعی پالیسی کے مطابق جنگ کی صورت میں بارود کے ذخائر کم از کم چالیس دن کیلئے ہونے چاہئیں۔ گولہ بارود کی 170 مختلف اقسام میں سے 125 کا ذخیرہ 20 دن کی جنگ کے لئے ناکافی ہے۔ مارچ 2013 میں گولہ بارود کی اقسام میں سے 50 فی صد دس دن سے بھی کم رہ گئی تھیں اور اس وقت سے اس صورت حال پر قابو نہیں پایا گیا۔ چالیس دن کے لئے گولہ بارود ذخیر ہ کرنے کی آرمی کی طرف سے منظور کیے گئے روڈ میپ کے تحت یہ طلب2019تک پوری کی جانی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :