میڈرڈ اوپن ٹینس ، نڈال ، مرے ، برڈیچ اور نشیکوری سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 9 مئی 2015 13:44

میڈرڈ اوپن ٹینس ، نڈال ، مرے ، برڈیچ اور نشیکوری سیمی فائنل میں پہنچ ..

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال سمیت اینڈی مرے ، ٹومس برڈیچ اور کی نشی کوری نے فائنل فور میں سیٹ بُک کر لی ۔ سپین کے شہر میڈرڈ میں اے ٹی پی ایونٹ میں شاندار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل مرحلے میں سپینش سٹار رافیل نڈال کا سامنا بلغاریہ کے گریگور دمتروو سے ہوا ، دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے بلغارین حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ چار سے زیر کیا ۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے نے کینیڈا کے مائیلوس رائونک کو دلچسپ مقابلے کے بعد آؤٹ کلاس کیا ۔ اینڈی مرے کی فتح کا سکور چھ چار اور سات پانچ رہا ۔ جمہوریہ چیک کے ٹومس برڈیچ کو امریکا کے جون اسنر کے خلاف کانٹے کے مقابلے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ دوسری جانب جاپان کے کی نیشیکوری نے بھی سپین کے ڈیوڈ فیرر کو ناک آؤٹ کر کے فائنل فور میں جگہ بنائی ۔

متعلقہ عنوان :