محکمہ موسمیات کی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیرمیں بارشوں کی پیشگو ئی

ہفتہ 9 مئی 2015 14:04

محکمہ موسمیات کی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیرمیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روزکے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیرمیں بارشوں کی پیشگو ئی کردی۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران موسمی حالات غیریقینی رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار سے اسلام آباد، راولپنڈی ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، بنوں ، فاٹا، کوئٹہ، ڑوب،قلات ڈویژن ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن اوربالائی فاٹا میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیرمیں پانچ ملی میٹربارش ریکا رڈ ہوئی سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔