انٹر ریجنل یوتھ گیمزکی ویمن اتھلیٹکس چمپئن شپ مردان کی حسینہ ناز نے شاندار کارکردگی

ہفتہ 9 مئی 2015 15:26

انٹر ریجنل یوتھ گیمزکی ویمن اتھلیٹکس چمپئن شپ مردان کی حسینہ ناز نے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء)ڈائریکٹر یکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے زیر اہتمام پشاور میں جاری انٹر ریجنل یوتھ گیمز کی مناست سے قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلے جانیوالے ویمن اتھلیٹکس چمپئن شپ مردان کی حسینہ ناز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ،شاٹ پٹ،200میٹر ،100میٹراور ڈسکس تھرومیں گولڈ،جیولن تھرومیں سلور میڈلز اپنے نام کرکے امسال بھی بیسٹ خاتون اتھلیٹ کے ٹائٹل جیتنے کیلئے راہموار کردی ۔

ایونٹ کا افتتاح ڈائریکٹر یس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کیا ۔ڈائریکٹر یٹ سپورٹس کے مطابق انٹر ریجنل اتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں پشاور ،مردان،کوہاٹ،ہزارہ،سوات،ڈی آئی خان اور بنوں ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پشاور میں منعقدہ خواتین کے ان مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے نہ تو ریسکیو ی گاڑی موجود تھی بلکہ فرسٹ ایڈ کے کسی قسم کی سہولت کے علاوہ خواتین کھلاڑیوں کو پینے کیلئے پانی کا بندوبست بھی نہیں کیا گیا ،جسکے باعث کھلاڑیوں کومشکلات کا سامنارہا۔

(جاری ہے)

خواتین اتھلیٹ بغیر شوزکے دوڑ اور لانگ جمپ میں حصہ لیا۔قیوم فٹ بال سٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک پر کھیلے جانیوالے ویمن اتھلیٹکس ایونٹ کے جیولن تھرومیں مردان سے تعلق رکھنے والی محسنہ ناز نے گولڈ جیتا،جبکہ مردان ہی کی حسینہ ناز نے سلور اور ہزارہ کی عائشہ نے براؤنز میڈل جیتا،شاٹ پٹ میں مردان کی حسینہ ناز نے گولڈ،ہزارہ کی عائشہ نے سلور اورکوہاٹ کی صفینہ نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔

800میٹر کے ریس میں بنوں کی سفینہ نے گلوڈ،پشاور کی ثناء نے سلور اورسوات کی ریحانہ نے براؤنزمیڈل جیت لیا۔200میٹر کے دوڑ میں مردان کی اتھلیٹ حسینہ ناز نے پہلی،پشاور کی عروسہ نے دوسری اور سوات کی ریحانہ نے تیسری پوزیشن جیت لی،100میٹر ریس میں مردان کی حسینہ ناز نے گولڈ،پشاور کی عروسہ نے سلور اور سوات کی ریحانہ نے براؤنز میڈل جیتا،لانگ جمپ میں کوہاٹ کی صفینہ پہلی،پشارو کی عروسہ دوسری جبکہ کوہاٹ کی عروج تیسری نمبر پر رہی۔ڈسکس ٹھرو میں حسینہ ناز (مردان)نے گولڈ،سوات کی روبی نے سلور اور سوات کی ریحانہ نے براؤنز میڈلز جیت لیا۔اس سلسلے میں400میٹر کے دوڑ اور ریلے ریس کے مقابلے 10مئی کو کھیلے جائینگے۔