فاطمید تھیلسیمیاسینٹر سے سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیرپور

ہفتہ 9 مئی 2015 17:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد یوسف نے کہا ہے کہ نادرن سندھ خیرپور میں فاطمید تھیلسیمیاسینٹر سے سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں سندھ حکومت بھی باہم تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔خیرپورفاطمید فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی یوم تھیلسیمیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات کی فراہمہ میں تعاون کریں کیوں کی ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچامے کے مترادف ہے اس موقع پرسینئر روٹیرین شجاعت احمد صدیقی،محمد علی صدیقی ،ڈاکٹر بھنبھرواور خیرپور فاطمیدفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹرکیملشاہد حسین نے بتایا کہ رواں سال ورلڈ تھیلسیمیاڈے کا پیغام ہے کہ تھیلسیمیا کے مریضوں کی مرکذی صحت کے نظام میں شراکت داری،اچھی صحٹ زندگی میں اضافے کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

خیرپور فاطمید فاؤنڈیشن گزشتہ تین برس سے کام جاری رکھے ہوئے ہے سینٹر میں پانچ ہزارسے زائد افراد نے خون کا عطیہ دے چکے ہیں ۔بیس ہزار سے زائد ایم پی۔ وی ڈی آر ایل،ایچ آئی وی ۔ہیپاٹائیٹس اے بی سی جیسے خطرناک جان لیوا بیماریوں کے ری آف کاسٹ ٹیسٹ جدید آلات کے ذریعے کئے جارہے ہیں جب کہ یہاں ڈیڑہ سو سے زائد مستحق بچوں کو ماہانہ اور پندرہ روزہ کی بنیاد پر تشخیص شدہ خون مہیا کیا جارہا ہے ۔

خیرپور سکھر گمبٹ کے طبی مراکز کو بھی وقت بوقت او پی ڈی کے تحت خون فراہم کیا جاتا ہے،فاؤنڈیشن کی جانب سے کشمور،لاڑکانہ،گھوٹکی،شکارپورکے تمام تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات خون کے عطیات دینے میں پیش پیش ہیں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ دکھی اور پریشان حال تھیلسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کی مدد میں کلیدی کردار ادا کریں ۔ورلڈ تھیلسیمیا ڈے ریلی میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :