ملتان ، میٹرو بس منصوبے پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق،2 زخمی

ہفتہ 9 مئی 2015 17:22

ملتان ، میٹرو بس منصوبے پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق،2 ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) ملتان میں میٹرو بس منصوبے پر کام کے دوران کرین میں کرنٹ آنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

وہاڑی چوک پر مزدور میٹرو بس منصوبے پر کام کر رہے تھے کہ کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے تین مزدور زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سیالکوٹ کا رہائشی شفاقت نامی ایک مزدور دم توڑ گیا ہے جبکہ دو زخمی گجرانوالہ کے رہائشی 25سالہ عبدالحکیم اور عبدالقیوم نشتر میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :