انٹر ریجنل فٹبال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

ہفتہ 9 مئی 2015 17:49

انٹر ریجنل فٹبال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) انٹر ریجنل فٹبال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی فائنل میں ڈی آئی خان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست ، مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ویوتھ آفیئر کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال نے انعامات تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا، جمشید بلوچ، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئراور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک اور صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں فٹبال کا فائنل گزشتہ روز پشاور اور ڈی آئی خان ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دیدی پشاور کی طرف سے کھیل کے دوسرے ہاف میں رحیم خان نے گول کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سیمی فائنل میں پشاور نے سوات کو 2-1 سے شکست دی جبکہ ڈی آئی خان نے بنوں کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ۔چیمپئن شپ میں سات ریجن سے ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ، مردان ، ہزارہ ، سوات اور پشاور شامل ہیں ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ویوتھ آفیئر کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :