سابق قومی کپتان عامر سہیل نے کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہفتہ 9 مئی 2015 20:07

سابق قومی کپتان عامر سہیل نے کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کو آڑے ہاتھوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) سابق قومی کپتان عامر سہیل نے کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر فیکا کے تحفظات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف وہ جنگ لڑ رہا ہے اور یہی پاکستان میں چھ سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زمبابوے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تو فیکا کے حکام غیر ضروری بیانات دے کر مسائل کھڑے کر رہے ہیں جنہوں نے کبھی کھیلوں کے فروغ کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :