چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 گولز سے شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کر لی

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم (کل) آخری میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی

ہفتہ 9 مئی 2015 20:44

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے ..

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 گولز سے شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا پاکستان نے کوریا کو چار کے مقابلے میں پانچ گولز سے زیر کر کے کامیابی اپنے نام کی، پہلے کوارٹر میں گرین شرٹس کو حریف ٹیم کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی تاہم اگلے دونوں کوارٹرز میں کورین ٹیم چھائی رہی اور اس نے دو جبکہ گرین شرٹس نے ایک گول کیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام تک کوریا کو پاکستان کے خلاف 3-2 گولز کی برتری حاصل تھی، آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم گرین شرٹس نے ہمت نہ ہاری اور تین گول سکور کر کے کوریا کے خلاف برتری حاصل کی، کورین ٹیم آخری کوارٹر میں صرف ایک گول کر سکی، اس طرح گرین شرٹس نے 5-4 گولز سے فتح اپنے نام کی۔

یہ ایونٹ میں پاکستان کی دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل گرین شرٹس نے پہلی کامیابی بھی کوریا کے خلاف ہی حاصل کی تھی۔ چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اتوار کو آخری میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :