سکھر، جئے سندھ محاذ کابجلی اور گیس کی لو ڈ شیڈنگ کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 مئی 2015 20:51

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) جئے سندھ محاذکی جانب سے بجلی اور گیس کی لو ڈ شیڈنگ کے خلاف کا رکنان نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے با زی کی اس موقع پر رہنما ؤں کا کہنا تھا کہبجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے مگر کسی کو اس کی فلر نہیں ہے سندھ میں جان بو جھ کر بجلی اور گیس کی لو ڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ سندھ کے عوام چین و سکون کی زندگی نہ گذار سکیں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سخت گرمی کے موسم میں چو بیس میں سولہ گھنٹے بجلی بند ہو نے سے سندھ میں کا روبا ری سر گر میاں متاثر ہو رہی ہیں کا رو با ر زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے کو ئی سننے والا تک نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ زیا دتیاں بند کی جا ئیں اور لو د شیڈنگ پر قا بو پا کر لو گوں کو اس عذاب سے بجات دلا ئی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :