شادی اور موٹاپے کا تعلق۔ حیرت انگیز نئی تحقیق

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 9 مئی 2015 21:02

شادی اور موٹاپے کا تعلق۔ حیرت انگیز نئی تحقیق

یونان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مئی۔2015ء)شادی انسان کی زندگی پر بہت گہرے اثرات ڈالتی ہے۔ حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں شادی کے موٹاپے پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ یونان میں 150 ایسے افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا جو بہت موٹے تھے۔ ان کو دو درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا، ایک کچھ موٹے افراد اور دوسرے بہت ہی موٹے افراد۔ اس مطالعے کے شرکاء میں 113 خواتین تھیں جبکہ باقی مرد ۔

ان سب کی اوسط عمر 47 تھی۔مطالعہ کرنے والی ٹیم نے جو نتائج نکالے اُن کے مطابق ایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی تھی وہ ڈپریشن کا مریض بن گئے۔ اسی ڈپریشن نے انہیں موٹاپے کا مریض بنا دیا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس موٹاپے نے موٹے لوگوں کی شادی کے امکان کو اور بھی کم دیا۔ تحقیق میں پتا چلا کہ شادی شدہ افراد بھی موٹے ہوتے ہیں مگر اُن کا موٹاپا غیر شادی شدہ افراد سے کم تھا۔

(جاری ہے)

ہمارے اپنے ملک میں شادی کے پہلے مرد اور عورتیں اتنے زیادہ موٹے نہیں ہوتے جتنے شادی کے بعد ہوتے ہیں۔ یہاں شادی سے پہلے جتنی مرضی ٹیشن ہو وہ موٹاپے کی صورت میں ظاہر نہیں ہوتی۔شادی کے بعد جتنا عرصہ گذرتا ہے موٹاپے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے یہاں موٹاپے کی وجہ کام کاج کی نوعیب بھی ہے۔ دفتری کام کرنے والے فیلڈ کا کام کرنے والوں کی نسبت زیادہ موٹے ہوتے ہیں۔اس میں شادی شدہ اور غیر شادی شدہ کی بھی کوئی قید نہیں۔