سکھر ‘ ماں تجھے سلام…… نجی اسکول میں مدر ڈے کی رنگا رنگ تقریب ‘طلبہ و طالبات اساتذہ ,والدین کی شرکت

ہفتہ 9 مئی 2015 21:19

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) ماں تجھے سلام , نجی اسکول میں مدر ڈے کی رنگا رنگ تقریب طلبہ و طالبات اساتذہ ,والدین نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق یوم مدر ڈے کے سلسلے میں اسٹم انگلش پبلک اسکول پرانا سکھر میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات , اساتذہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں نے ٹبیلوز پیش کرکے ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل میڈم جمیلہ راجپوت نے کہا ہے ماں کی عظمت اور محبت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اﷲ تعالی نے ماں کے قدموں تلے جنت ہے ماں خود تو بھوکی رہے سکتی ہے مگر اپنے بچوں کا بھو کا نہیں سونے دیتی ایک تعلیم یافتہ ماں اپنے بچوں کی بہتر تربیت کرسکتی ہے آج کا دن ماں کی خدمات کو سہرانا ہے ماں سے محبت کے لئے ایک دن نہیں پوری زندگی بھی کم ہے اسکول کے ایڈمسٹریٹر محمود الحسن کا کہنا تھا کہ ماں ایک عظیم ہستی ہے ماں جیسی دنیا میں کوئی نعمت نہیں ہے بچے اپنے والدین کو احترام کریں ماں ہم سب کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے کھڑے ہو کر ماں کی خدمات کو سلام پیش کیا ۔