میں آصف علی زرداری یا الطاف حسین نہیں ملک چھوڑ کر بھاگ جاؤں، ذوالفقار مرزا

ہفتہ 9 مئی 2015 22:17

میں آصف علی زرداری یا الطاف حسین نہیں ملک چھوڑ کر بھاگ جاؤں، ذوالفقار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں آصف علی زرداری یا الطاف حسین نہیں ہوں کہ ملک چھوڑ کر بھاگ جاؤں،میرا جینا اور مرنا پاکستان میں ہوگا،یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے الطاف حسین کے بارے میں اپنے وزارت کے عہدے کے دوران جوبیان دیا تھا وہ95فیصد اب درست ثابت ہو رہا ہے،کراچی آپریشن نے ان کا گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے تقریباً ایک درجن کے قریب لوگوں کو قتل کیا ہے،ان کی فہرست میں جاری کروں گا،سندھ میں غریب کسانوں کا استحصال آصف زرداری کے کہنے پر ہورہا ہے،سندھ حکومت شوگر پالیسی انور مجید کے ذریعے آصف زرداری کے کہنے پر بناتی ہے،سندھ میں زیادہ تر شوگر ملز زرداری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس تھانے میں شیشہ اسی لئے توڑا کہ بدین کے غریب مظلوم عوام کے حقوق حاصل کرنے کیلئے کردیا،اسی طرح کے اقدامات ماضی میں ہر دور میں ہوتے رہے ہیں،ملک میں قانون ہوتا تو میں شیشہ نہ توڑواتا