سعودی افواج کا سابق صدر علی عبداللہ صالح کی رہائش گاہ پر فضائی حملہ محل کو نقصان پہنچا

باغیوں کی قیادت کرنے والے صدر علی عبداللہ صالح حملے کے وقت محل میں موجود نہیں تھے رپورٹ

اتوار 10 مئی 2015 12:11

سعودی افواج کا سابق صدر علی عبداللہ صالح کی رہائش گاہ پر فضائی حملہ ..

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی افواج نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی رہائش گاہ پر فضائی حملہ کیا محل کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران ان کے محل پر 2 میزائل فائر کیے گئے جس سے محل کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا باغیوں کی قیادت کرنے والے صدر علی عبداللہ صالح حملے کے وقت محل میں موجود نہیں تھے سعودی افواج نے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن میں 133 فضائی حملے کیے۔یمن کے صوبہ سعدہ اور حاجہ میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں، ٹینکس اور اسلحہ خانوں کوسعودی افواج نے نشانہ بنایا 17 سے زائد حوثی قبائل کے سربراہان کے دفاتر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز پر بھی حملے کر کے انہیں تباہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :