ہوا سے بھی تیز ، گاڑی چلے گی صرف ہوا سے
فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 13:40
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء)تصور کریں کہ آپ کی کار فضا میں کاربن جیسے درجنوں زہریلے مادے چھوڑنے کی بجائے پانی چھوڑے۔یہ بالکل درست ہے۔ گاڑی دھویں کی بجائے پانی چھوڑے گی، اتنا صاف پانی کے اسے آپ پی سکیں۔ یہ کسی سائنس فکشن کہانی کا سین نہیں بلکہ ایسی کار وجود میں آ چکی ہے۔ ہم نے اردو پوائنٹ ٹیکنالوجی میں ٹویوٹا میرائی کے حوالے سے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا(تفصیلات اس صفحے پرhttp://www.urdupoint.com/technology/detail/news/toyota-hydrogen-car-to-sell-on-just-eight-1561.html)۔
اس کی مزید تفصیلات اس طرح سے ہیں کہ یہ کار اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس میں ایندھن کے لیے ہائیڈروجن استعمال ہوگا۔ ہائیڈروجن اس کائنات میں سب سے زیادہ پایا جانے والا عنصر ہے۔ہائیڈروجن کار کے فیول ٹینک میں ایسے ہی ڈالی جائے گی جیسے پیٹرول یا ڈیزل۔(جاری ہے)
اس کے بعد ایک حیرت انگیز فیول سیل ہائیڈروجن اور آکسیجن کے کیمیکل رد عمل کو بجلی میں تبدیل کرے گا، جو کار کو چلائے گی۔
اس عمل کے نتیجے میں دھویں یا زہریلے مادوں کی بجائے صرف پانی خارج ہو گا۔ جو اتنا صاف ہو گا کہ پیا بھی جا سکے۔یہ کار 111 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکے گی۔ 0 سے لیکر 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچنے کے لیے اسے 9.6 سیکنڈ درکار ہونگے، جبکہ ہنڈائی آئی 40 کو اس سپیڈ میں آنے کے لیے 12.4 سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔ایک دفعہ ٹینک بھرنے کے بعد یہ 300 کلومیٹر تک چل سکے گی، جبکہ ہنڈائی آئی 4 ایک ٹینک میں 500 کلومیٹر چلتی ہے۔ میرائی کا ٹینک فل ہونے میں 10 منٹ لگیں گے۔مائیلج کے حساب سے دیکھا جائے تو میرائی کی مائیلج 47 میل فی گیلن(کے برابر) اور ہنڈائی کی 67 میل فی گیلن ہے۔111 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس کار کی قیمت 63 ہزارپاؤنڈ ہو گی، جبکہ 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور ڈیزل سے چلنے والی ہنڈائی آئی 40 کی قیمت 20 ہزار پاؤنڈ ہے۔میرائی جاپانی زبان میں مستقبل کو کہتے ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.