چنیوٹ‘شادی والے روز دلہن دولہے کے چچا کیساتھ بھاگ گئی

دولہا اور باراتی منہ لٹکاے بھوکے پیاسے واپس لوٹ آئے‘باراتیوں نے دولہے اور دلہن کے باپ کی پٹائی کرڈالی

اتوار 10 مئی 2015 14:15

چنیوٹ‘شادی والے روز دلہن دولہے کے چچا کیساتھ بھاگ گئی

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء)شادی والے روز دلہن دولہے کے چچا کیساتھ بھاگ گئی ۔چنیوٹ کی تاریخ میں” انوکھی بارات “دولہا بینڈ باجوں اور باراتیوں کے ہمراہ دلہن کے گھرپہنچا تو معلوم ہوا کہ بارات کی آمد سے قبل ہی دلہن دولہا کے چچا کے ساتھ بھاگ گئی ہے جس سے دولہا اور باراتی منہ لٹکاے بھوکے پیاسے واپس لوٹ آئے واقعہ کا علم ہونے پر اکثر باراتیوں نے دولہے اور دلہن کے باپ کی پٹائی بھی کرڈالی بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی ہرسہ شیخ کے رہائشی ثقلین ولدناصر قوم مسلم شیخ کی شادی تین ماہ قبل ٹھٹھہ کرم شاہ کے محمد علی کی بیٹی ممتاز بی بی سے ہونا قرار پائی شادی کی تاریخ طے کرنے والے روز دولہا ثقلین کی دادی کا انتقال ہو گیا جبکہ گزشتہ مہندی کی رات بد قسمتی سے دولہا کا دادا انتقال کر گیا اور جب اگلے روز بارات پوری دھوم دھام کے ساتھ بینڈ باجا لئے دولہن کے گھر پہنچی تو اہل علاقہ کی جانب سے دولہے اور اسکے ہمراہ باراتیوں کو یہ منھوس خبر سننے کو ملی کہ دولہن دولہے کے سگے چچا منصب علی کے ساتھ بھاگ گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ دولہن شادی سے قبل ہی دولہے کے چچا سے بے پناہ محبت کرتی تھی اور اسی کے ساتھ شادی کروانا چاہتی تھی مگر رشتہ دباؤ کی وجہ سے یہاں طے ہوا مگر دونوں پریمیوں نے بھاگ کر ایک جانب تو محبت کو امر کردیا تو دوسری جانب نئی زندگی کی امیدیں لئے سہرا سجا کر جانے والے دولہے اور اسکے ہمراہ سینکڑوں باراتیوں کی امیدوں کو بھی چکنا چور کردیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بارات میں شامل دولہے کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے بھوک اور پیاس کی سزا سے دلبداشتہ ہو کر دولہا اور دولہن کے والدین کی دھلائی بھی کر دی اور ساتھ ہی ساتھ دولہا ثقلین کو منحوس قرار دیدیا -