انٹرنیشنل چیلنج ہاکی کپ، پاکستانی ٹیم کو چوتھی شکست

اتوار 10 مئی 2015 16:24

انٹرنیشنل چیلنج ہاکی کپ، پاکستانی ٹیم کو چوتھی شکست

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) انٹرنیشنل چیلنج ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کو اس سے قبل آسٹریلیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ٹیم کو دو کامیابیاں جنوبی کوریا کے خلاف ملیں۔ یہ پاکستانی ٹیم کا آخری میچ تھا۔ ٹیم اس ایونٹ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :