فحش ویب سائٹ چلانے پر سنی لیون کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 10 مئی 2015 20:30

فحش ویب سائٹ چلانے پر سنی لیون کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2015ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکاری اوربولڈ مناظر سے شہرت پانے والی اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحش ویب سائٹ چلانے کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گووا کے شہر مرگاوٴ کے ایک رہائشی نے بھارتی اداکارہ سنی لیون کے خلاف ایف آئی درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ ایک ویب سائٹ چلارہی ہیں جس میں ان کی برہنہ تصاویر کے ساتھ فحش ویڈیو ز بھی موجود ہیں جب کہ ویب سائٹ فری ہونے کی وجہ سے ہر کوئی آسانی سے اس تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جس کے باعث معاشرے میں اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور اس جرم کی ذمے دار سنی لیون ہیں۔

واضح رہے کہ سنی لیون بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور وہ متعدد باراس بات کا اظہار کرچکی ہیں ان کے ماضی کی وجہ سے انہیں بھارتی حلقوں میں تنقید اور امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔