سعودی عرب کا جنگ بندی کا اعلان صرف میڈیا تک ہے ، حوثی باغی ،موجودہ انسانی بحران کا ذمہ دار سعودی عرب ہے ، یمن میں ایندھن ادویات اور اشیائے خوردونوش کی کمی ہے ، حسین البخیتی ،باغیوں کی مدد کرنے والی باغی فوج نے سعودی عرب کی پیشکش کو منظور کرلیا ، پانچ روز کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا اعلان

اتوار 10 مئی 2015 22:24

سعودی عرب کا جنگ بندی کا اعلان صرف میڈیا تک ہے ، حوثی باغی ،موجودہ انسانی ..

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) سعودی عرب کی جانب سے یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی پیشکش پر حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یہ جنگ شروع کی ہے اور وہ ہی اسے ختم کر سکتا ہے۔یمن کے دارالحکومت صنعا سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سرگرم حوثی کارکن حسین البخیتی نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان صرف میڈیا کو دکھانے کیلئے ہے اور اس سے زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

حوثی کارکن حسین البخیتی نے کہا کہ ’یمن کے موجودہ انسانی بحران کا ذمہ دار سعودی عرب ہے ، یمن میں ایندھن ادویات اور اشیائے خوردونوش کی کمی، گذشتہ چار پانچ سال سے جاری مختلف سیاسی طاقتوں کے درمیان لڑائی نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ وہ جنگ ہے جو 26 مارچ سے سعودی عرب نے ہم پر مسلط کر رکھی ہے اگر وہ بحری ناکہ بندی ختم کردے تو ادویات اور خوراک با آسانی یمن آسکیں گی 12 مئی سے شروع ہونے والی اس جنگ بندی کے اعلان کے بارے میں حسین البخیتی نے کہا کہ حوثی نہیں سمجھتے کہ سعودی عرب جنگ بندی کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم اس پہلے دیکھ چکے ہیں کہ انھوں نے پہلے آپریشن ڈئزٹ سڑام کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ اسے نیا نام دے کر دوبارہ بمباری شروع کردی۔‘وسری جانب یمن جنگ میں حوثی باغیوں کی مدد کرنے والی باغی فوج نے سعودی عرب کی پیشکش کو منظور کرتے ہوئے پانچ روز کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :