پاکستانی ایتھلیٹ محمد افضل نے ٹرپل جمپ میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی

پیر 11 مئی 2015 12:58

پاکستانی ایتھلیٹ محمد افضل نے ٹرپل جمپ میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ ..

دوہا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مئی۔2015ء) پاکستانی نوجوان ایتھلیٹ محمد افضل نے تاریخ رقم کر دی ۔ محمد افضل نے قطر کے شہر دوحہ میں ہونیوالی پہلی ایشین یوتھ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے ٹرپل جمپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ، ایشیا کی سطح پر جو نیئر ایتھلیٹکس میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے ۔