ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس ، مارک کیونڈش نے پہلا مرحلہ جیت لیا

پیر 11 مئی 2015 13:46

ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس ، مارک کیونڈش نے پہلا مرحلہ جیت لیا

سکاٹ لینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مئی۔2015ء) برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش نے ٹور آف کیلیفورنیا کا پہلا مرحلہ اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ میں ٹور آف کیلیفورنیا سائیکلنگ ریس کا آغاز ہوگیا ، پہلے مرحلے میں شرکاء نے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لئے خوب زور لگایا ۔

(جاری ہے)

برطانوی سٹار سائیکلسٹ مارک کیونڈش نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ انہوں نے 203.1 کلومیٹر فاصلے پر مشتمل ہدف کو چار گھنٹے تینتالیس منٹ اور 27سیکنڈز میں پورا کیا ۔ سلواکیہ کے پیٹر ساگن ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ لگسمبرگ کے جین پیئر ڈرکر 4 سیکنڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے ۔ ریس کا دوسرا مرحلہ نیواڈا سٹی سے لوڈی تک 193 کلومیٹر فاصلے پر مشتمل ہوگا ۔