گڈ گورننس، پنجاب حکومت پہلے نمبر پر!

پیر 11 مئی 2015 17:31

گڈ گورننس، پنجاب حکومت پہلے نمبر پر!

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11مئی2015ء) . پلڈاٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ گزرے برس کے دوران گڈ گورننس کے لحاظ سے پنجاب پہلے نمبر پر رہا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی سروے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پلڈاٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اڑتالیس فیصد عوام نے گزرے برس کے دوران پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سب سے بہتر قرار دیا۔

مختلف شعبوں کی کارکردگی کے تناظر میں پنجاب حکومت کا اسکور بیالیس فیصد رہا۔ بدعنوانی کی روک تھام میں پنجاب نے چھپن فیصد اہداف حاصل کئے۔ ٹیکس آمدن بھی سر فہرست رہی تاہم بے روزگاری پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ کارکردگی کے لحاظ سے خیبر پختونخوا حکومت دوسرے نمبر پر رہی۔ تینتس فیصد عوام نے اس کی کارکردگی کو سراہا مختلف شعبوں کی کارکردگی کے تناظر میں خیبر پختونخوا حکومت کا مجموعی اسکور سینتیس فیصد رہا۔

(جاری ہے)

پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق گڈ گورنس میں سندھ اور بلوچستان حکومتیں چونتیس فیصد اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سوا کوئی بھی صوبہ بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکا۔ چاروں صوبے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بھی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تعلیمی کارکردگی بھی جوں کی توں ہی رہی۔ اس حوالے سے سب سے کم اقدامات بلوچستان نے کئے۔

متعلقہ عنوان :