اژدھے کی7 عجیب و غریب خوراکیں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 11 مئی 2015 20:21

اژدھے کی7   عجیب و غریب خوراکیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی۔2015ء) اژدھوں کی عجیب و غریب خوراک کے حوالے سے ہم بہت سے قصے اور افسانے سنتے آئے ہیں۔ سمارٹ فون کی آمد کے بعد اس کے بہت سے ثبوت بھی سامنے آنا شروع ہو گئے۔ جنگلوں میں گھومنے والے اکثر افراد نے سمارٹ فون کیمرہ کی مدد سے اژدھوں کی جو فلمیں بنائی ہیں اس سے اُن کی غیر معمولی اور عجیب و غریب خوراک کا پتہ چلتا ہے۔

ذیل میں ہم آپ کو اژدھوں کی سات عجیب و غریب خوراکوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
1۔ مغربی بنگال، بھارت میں ایک اژدھے نے ایک بڑی بکری کو ہی کھا لیا۔
2۔ ایک ویڈیو کے مطابق بوٹسوانا میں اژدھے نے جوان بارہ سنگھے کو اپنی خوراک بنا لیا۔
3۔ پانچویں نمبر پر ہے میرا اپنا ذاتی اژدھا، جو کسی جاندار کو نہیں بلکہ ڈیجیٹل اشیاء کو کھا کھا کر بڑا ہوتا ہے اور خود کو کھا کر مر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میں بات کر رہا ہوں نوکیا کی سنیک گیم والے اژدھے کی، یہ اژدھا اب سمارٹ فون پر بھی دستیاب ہے۔
4۔آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں طلباء کے ایک گروپ نے اژدھے کے ڈنر میں خلل ڈال دیا۔ اژدھا کینگرو کو تناول فرمانے میں مصروف تھا۔
5۔ ایک صاحب نے خصوصی سوٹ پہنا، سوٹ پر سور کا خون چھڑکا اوراژدھے کو موقع دیا کہ وہ اسے زندہ ہی کھا جائیں۔ وہ صاحب تو باہر آگئے مگر ڈاکیومنٹری کے ٹی وی پر چلنے کے بعد بہت سے لوگوں کے نزدیک معتوب ٹھہرے۔


6۔کچھ دنوں پہلے ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں شکاریوں نے ایک اژدھے کو مارا تھا۔ اژدھے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نے تقریباً اپنے جتنا بڑا اژدھا کھایا ہوا تھا۔ یعنی اژدھے اپنے ہم جنسوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔
7۔ اگر درج بالا تمام باتیں آپ کو عجیب و غریب معلوم نہ ہو رہی ہوتو شاید یہ لگے کہ اژدھے اکثر خود کو بھی کھا جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :