آرمی چیف کا ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کراچی کا دورہ

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2015 21:04

آرمی چیف کا ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کراچی کا دورہ

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف نے ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کراچی کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف نے ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کراچی کا دورہ کیا اور ایئر ڈیفنس سسٹم کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ تجربے کے ساتھ ہی ایئر دیفنس میزائل سسٹم کی تربیت مکمل ہوگئی ۔ آرمی چیف کی جانب سےڈیفنس سسٹم کے تربیتی معیار کو سراہا گیا۔ ایف ایم 90 ایئر دیفنس میزائل سسٹم کو حال ہی میں پاکستان آرمی میں شامل کیا گیا تھا جو کہ کروز میزائل سمیت ہر میزائل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :