وائٹ ہاؤس نے اسامہ بن لادن کے قتل سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2015 21:12

وائٹ ہاؤس نے اسامہ بن لادن کے قتل سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) وائٹ ہاوَس نے اسامہ بن لادن کے قتل سے متعلق رپورٹ مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اسامہ بن لادن کے قتل سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق پاکستانی حکومت کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اسامہ بن لادن سے متعلق ایک سنسنی خیز رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ اسامہ کیخلاف آپریشن پاکستانی اور امریکی فوجی حکام کی آپسی مشاورت سے کیا گیا تھا۔