الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے ،الیکشن میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے ،کارروائی ہونی چاہیے ،مولانا عبدالغفور حیدری

پیر 11 مئی 2015 21:52

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے الیکشن میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ملک میں 60 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں 50لاکھ سے زائد بچے مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں مدارس کے خلاف سازش کر کے انہیں بھی تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ٹنڈوالہ یار کے دورے کے دوران درلعلوم اشرف آباد میں 62ویں ختم بخاری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم قابل قبول نہیں ہم ایسی کسی بھی ترمیم کی کوشش پر کمپرومائیز نہیں کریں گے کراچی میں رینجرز آپریشن کے زریعے ٹارگیٹ کلنگ میں کمی اور امن امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی متفق رائع سے شروع ہوا ہے اور اسے منتقی انجام تک بھی تمسم جماعتوں کی متفق رائع سے کیا جائے گاانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور دینی مدارس اس کے محافظ ہیں اگر ملک میں دینی مدارس نہ ہوتے تو یہاں کی بڑی اکثریت تلک لگا کر گھومتی ہوئی نظر آتیانہوں نے کہا کہ اگر سعود ی عرب کو کوئی بھی خطرہ پیش آیاتو سب سے پہلے پاکستانی عوام اور فوج حرمین شریفین کی محافظ ہوگی اس وقت ملک کو اتفاق رائے کی ضرورت ہے، انتہاپسندی اور دہشتگردی سے ملک کو جلد آزاد کروائیں گے، جب تک ملک میں امن کی فضا مکمل طور پر قائم نہ ہو تب تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :