عمران بہترین شوہر ہیں،کبھی جمائما کی برائی نہیں کی،ریحام خان

پیر 11 مئی 2015 22:38

عمران بہترین شوہر ہیں،کبھی جمائما کی برائی نہیں کی،ریحام خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء)عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران بہترین شوہر ہیں کبھی جمائما کی برائی نہیں کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہترین شوہر ہیں ہم گھر میں عام میاں بیوی کی طرح رہتے ہیں،عمران خان روزانہ جاکنگ کرتے ہیں اور واپسی پر گلاب کا پھول لاکر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی اپنی سابقہ بیوی جمائما خان کی برائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میں آئی تو عمران خان کو پکا ہوا دلیہ نہیں ملتا تھا میں جو بھی نیا بناؤں تو پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نڈر آدمی ہے وہ بغیر کسی فکر کے جنگل میں بھی رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ورزش نہیں کرتی تاہم عمران جتنا تیز دوڑ سکتی ہوں