چیمپئنز لیگ :بارسلونا کی ٹیم آج بائرن میونخ سے ٹکرائے گی

منگل 12 مئی 2015 12:33

چیمپئنز لیگ :بارسلونا کی ٹیم آج بائرن میونخ سے ٹکرائے گی

برلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی۔2015ء) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میچز آج کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں بارسلونا کی ٹیم بائرن میونخ سے ٹکرائے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فرسٹ لیگ میں بارسلونا کی ٹیم نے بائرن میونخ کو 3-0 سے مات دی تھی۔ دوسرے میچ میں ریال میڈرڈ اور یووینٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یا درہے کہ یووینٹس نے فرسٹ لیگ میں ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی۔