ہاشم آملا ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

منگل 12 مئی 2015 12:47

ہاشم آملا ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی۔2015ء) کرکٹ جنوبی افریقہ نے تین جون کو شیڈول سالانہ ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے ۔ جنوبی افریقی میڈیا کے مطابق تجربہ کارہاشم آملا، فاسٹ بالر ڈیل سٹین اور ڈین ایلگر کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ابراہام ڈی ویلیئرز کا ون ڈے کرکٹرآف دی ایئر کیلئے ہاشم آملا، مورنے مورکل اور عمران طاہر سے مقابلہ ہے ۔ فاف ڈوپلیسز، ڈیوڈ وائز اور مورنے فان وک انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔