اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں آرام سے سو جائے‘ صائمہ نور

منگل 12 مئی 2015 13:12

اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں آرام سے سو جائے‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں آرام سے سو جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صا ئمہ نور نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کے بڑے آج بھی آپس میں اتفاق کر لیں تو ہم نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں بلکہ انڈسٹری دوبارہ عروج بھی حاصل کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی اور اگریہ وقت بھی ہاتھ سے چلا گیا تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں آرام سے سو جائے۔