اسلام آباد : صوبوں کے خدشات کو دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 مئی 2015 13:30

اسلام آباد : صوبوں کے خدشات کو دور کرنا ہمارا فرض ہے۔  وفاقی وزیر پانی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) :پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت کو درپیش مسائل ایک ہفتے میں حل ہو جائیں گے. صوبوں کے خدشات دور کرنا ہمارا فرض ہے، گوادر کاشغر روٹ کے مسئلے سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مسئلہ کل پارلیمانی اجلاس میں حل ہو جائے گا.

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے فائنانس کے مسئلے پر یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ وزیر اعظم کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر ہیں ان کی واپسی پر پرویز خٹک کو مطلع کیا جائے گا اور وزیر خوانہ سے وقت لے کر پرویز خٹک کو آگاہ کر دوں گا اور مراعات کا مسئلہ بھہ حل ہو جائے گا.

یاد رہے کہ کے پی کے حکومت نے مطالبات کے حق میں پالریمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تھا. پارلیمنٹ پہنچنے پر ہی خواجہ آصف نے وزیر اولیی کے پی کے کو مذاکرات کی دعوت دی جس کے بعد مسائل کے حل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت پر باہمی اتفاق کیا گیا.