لاہور میں 48 ویں قومی والی بال چیمپیئن شپ شروع ہو گئی ‘چیئرمین واپڈا نے افتتاح کیا

منگل 12 مئی 2015 14:37

لاہور میں 48 ویں قومی والی بال چیمپیئن شپ شروع ہو گئی ‘چیئرمین واپڈا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 48 ویں قومی والی بال چیمپیئن شپ لاہورمیں شروع ہوگئی ہے،کھلاڑیوں نے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور کے جمنیزیم میں شروع ہونیوالی چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ سات محکموں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

واپڈا کے چیئرمین ظفر محمود نے چیمپیئن شپ کا افتتاح کیا اس موقع پرپولیس بینڈ کی خوبصورت دھنوں نے سماں باندھ دیا۔شرکاء ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایونٹس کی کمی کو رونا روتے رہے اور ان کاکہنا تھاکہ ایونٹس کی تعداد میں اضافہ کرکے ہی نئے کھلاڑیوں سامنے لائے جاسکتے ہیں ۔ چیمپیئن شپ کے مقابلے سترہ مئی تک جاری رہیں گے اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی او اے کے صدر سید عارف حسن ہونگے۔

متعلقہ عنوان :