آر ایف ایس سائیکل ریس خیبرپختونخوا کے اویس خان نے جیت لی

منگل 12 مئی 2015 17:44

آر ایف ایس سائیکل ریس خیبرپختونخوا کے اویس خان نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آر ایف ایس سائیکل ریس خیبرپختونخوا کے اویس خان نے جیت لی ۔راولپنڈی میں 23 کلومیٹر کے فاصلے پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور راولپنڈی شاپنگ فیسٹیول کے باہمی تعاون سے منعقدہ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ۔سائیکل ریس کی اختتامی تقریب کے مو قع پرراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مہمان خصوصی تھے۔

ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریس میں پاکستان آرمی ، ایس ایس جی سی ، اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور واپڈا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جس میں کل 46 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

ریس میں خیبرپختونخوا کے اویس خان نے پہلی پوزیشن ،ایس ایس جی کے غلام حسین نے دوسری اور خیبرپختونخوا کے فرمان محمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر اویس خان کو ریس جیتنے پر ٹرافی سمیت 50ہزار روپے نقد انعام دیا گیا جبکہ دوسرے کھلاڑی کو 30اور تیسرے کو20ہزار روپے انعام دیا گیا۔ریس میں چیف ججز کے فرائض سردار نظاقت علی ، امجد علی اور محمد اسلم نے سرانجام دیئے۔آخر میں مہمان خصوصی نے سائیکلسٹ میں ٹرافیاں او ر انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :