شراپوا کی شوخ اداؤں نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا

بدھ 13 مئی 2015 11:31

شراپوا کی شوخ اداؤں نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا

روم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)ٹینس سٹار ماریہ شرا پوا کا ایکشن کسی فلمی ایکشن سے کم نہیں‘ ایک تقریب میں شراپوا کی شوخ اداؤں نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا-سرینا ولیمز اور ماریہ شراپوا سمیت ٹاپ ٹینس سٹارز نے خوشی، غم، روتے اور مسکراتے ہوئے ایکشنز کے ساتھ بھی سب کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

اطالوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دورے پر موجود خواتین ٹینس کھلاڑیوں نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک دلچسپ مقابلے میں اپنے چہروں کو اس انداز سے بگاڑا کہ دیکھنے والے بھی ایسی شوخ اداوٴں کے گرویدہ ہو گئے۔

ٹینس کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز، ماریا شیراپوا سمیت ٹینس کی حسیناؤں نے شکلیں بنانے کے معاملے میں اپنی مہارت دکھائی۔ حسیناؤں نے خوش ہونے کا انداز، غصے کے تاثرات، مسکرانے کا ایکشن اور روتی شکل بنانے کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لوگوں کے چہرے ایسے کھلکھلا اٹھے کے ہنسی رکنے ہی نہ پائی۔