رانی مکھرجی کا فلم ”مردانی“ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ

بدھ 13 مئی 2015 11:42

رانی مکھرجی کا فلم ”مردانی“ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ

رانی مکھرجی کی آخری فلم ”مردانی“ ان کی ہوم پروڈکشن تھی لیکن اس فلم سے پہلے رانی کے پاس کوئی خاص کام نہیں رہ گیا تھا۔2007 میں چار، 2008 میں دو اور 2009 میں دو فلموں میں اداکاری کرنے والی رانی کو 2010 میں کوئی فلم نہیں ملی اور 2011 میں بھی وہ صرف ’نو ون کلڈ جیسکا‘ میں نظر آئی تھیں۔

(جاری ہے)

2012 میں رانی مکھرجی نے ’اییاا‘ اور 2013 میں آنے والی فلم ’تلاش‘ کے لیے نسبتا کافی کم محنتانے پر کام کیا تھا۔اب وہ اپنی فلم ’مردانی‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ہوم پروڈکشن ہونے کی وجہ سے محنتانہ نہ بھی لیں تو کوئی تعجب کا مقام نہیں۔

متعلقہ عنوان :