بھارتی پولیس نے آئی پی ایل ایٹ کے میچز پر مبینہ جوا کھیلنے والے پانچ بکیز کو گرفتار کر لیا

بدھ 13 مئی 2015 11:45

بھارتی پولیس نے آئی پی ایل ایٹ کے میچز پر مبینہ جوا کھیلنے والے پانچ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) پولیس نے بھارت میں جاری آئی پی ایل ایٹ کے میچز میں مبینہ طور پر جوا کھیلنے والے پانچ بکیز کو گرفتار کر لیا ایک فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق متھورا، نئی دہلی میں ایک دکان پر آئی پی ایل میچز پر جوا کھیلنے والوں کے بارے اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور پانچ بکیز کو گرفتار کر لیا ‘ ایک فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ بکیز سے نو موبائلز فونز اور چودہ ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ بعض رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں نوجوانوں اور بوڑھوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد آئی پی ایل میچز پر جوا کھیل رہے ہیں۔ پولیس نے بکیز کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :