کراچی : سانحہ صفورا گوٹھ ، ایم کیو ایم نے بھی سوگ کا اعلان کر دیا، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوام سے اپیل کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 مئی 2015 13:18

کراچی : سانحہ صفورا گوٹھ ، ایم کیو ایم نے بھی سوگ کا اعلان کر دیا، ایم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مئی 2015 ء) : سانحہ صفورا گوٹھ کے پیش نظر ایم کیو ایم نے بھی کل ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے.

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں سکیورٹی کے انتطامات ناقص ہیں، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ واقعہ سے متعلق کھل کر بتائیں نہیں تو مستعفی ہو جائیں. انہوں نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم کل واقعہ کے خلاف ایک روزہ سوگ منائے گی جبکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے کل اپنا کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی ہے.