چینی حکومت نے فوجیوں کے جدید آلات استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی

بدھ 13 مئی 2015 13:23

چینی حکومت نے فوجیوں کے جدید آلات استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)چینی حکومت نے فوجیوں پر اسمارٹ واچز اور دیگر جدید آلات استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ چین کے عسکری اخبار کے مطابق چینی حکومت کو ارسال کی گئی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسمارٹ واچز اور دیگر جدید آلات محفوظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جب ایک فوجی جدید آلات کی مدد سے آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے، یا تصاویر لیتا ہے یا ڈیٹا کہیں اور منتقل کرتا ہے تو اس صورت میں اس کے مقام کی نشاندہی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجیوں پر ایسے ڈیوائسز کے پہننے اور استعمال پر پابندی ہونی چاہئے، جن کے ذریعے وہ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہوں، اسی طرح مقام کی نشاندہی کرنے والی ڈیوائسز اور وائس کالنگ کو نیشنل سیکورٹی کے منافی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔