برسبین ہیٹ نے ویسٹ انڈین لیگ سپنر سیموئل بدری کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 13 مئی 2015 13:30

برسبین ہیٹ نے ویسٹ انڈین لیگ سپنر سیموئل بدری کی خدمات حاصل کر لیں

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے برسبین ہیٹ نے ویسٹ انڈین سپنر سیموئل بدری کی خدمات حاصل کر لیں ہیں ۔

(جاری ہے)

بدری نمبر ون ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بائولر ہیں، انہوں نے گزشتہ برس بھی برسبین سے معاہدہ کیا تھا مگر کندھے کی انجری کے باعث انہیں لیگ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی ۔ برسبین ٹیم کے کوچ ڈینیئل ویٹوری نے اپنے بیان میں کہا بدری باصلاحیت اور تجربہ کار سپنر ہیں، ان کی خدمات حاصل کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔