کراچی : کل سندھ بھر کے تمام سکول ، کالج اور یونیورسٹیاں کھلے رہیں گے، صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 مئی 2015 14:49

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مئی 2015 ء) :صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کل سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بچو ں کی تعلیم میں کوئی خلل نہیں ڈالا جائے گا، نثار کھوڑو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علم کی طاقت سے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے حالات جیسے بھی ہوں تعلیمی سر گرمیاں جاری رہنی چاہئیں.