انگلش کرکٹ کاؤنٹی لیسٹر شائر نے4 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے نوجوان پاکستانی بلے با ز عمر اکمل سے معاہدہ کر لیا

بدھ 13 مئی 2015 18:37

انگلش کرکٹ کاؤنٹی لیسٹر شائر نے4 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے نوجوان پاکستانی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) انگلش کرکٹ کاؤنٹی لیسٹر شائر نے4 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے نوجوان پاکستانی بلے با ز عمر اکمل سے معاہدہ کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسٹر شائر کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے عمر اکمل سے معاہدے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ان کا کلب 24سالہ نوجوان پاکستانی بلے باز سے معاہدہ کرنے پر بہت خوش ہے او ر کلب کے سپورٹرز عمر اکمل کو 12جون کوگریس روڈ پر نار تھمپٹن شائر کے خلاف کھیلتا دیکھ سکیں گے اور ممکنہ طور پر پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی ان کی مخالف ٹیم میں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل کیوی بلے باز گرانٹ ایلیٹ کی جگہ لیسٹر شائر کی نمائندگی کر یں گے جو نیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مصروف ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عمر اکمل کا کہنا تھاکہ یہ کسی انگلش کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے کا یہ پہلا موقع ہوگا،لیسٹر شائر نے ان پر بھروسا کیا ہے اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ انکی امیدوں پر پورا اتریں۔ جارح مزاج بلے باز عمر اکمل اب تک اپنے کیریئر کے دوران 124ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 13نصف سنچریوں کی مدد سے2604رنز سکور کر چکے ہیں اور اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 128.65رہا۔جبکہ انہوں نے 13نصف سنچریاں سکور کیں ۔اور ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں انکا بہترین سکور 94آسٹریلیا کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :