ٹنڈوالہیار میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، خاتون جاں بحق،11افراد زخمی

بدھ 13 مئی 2015 21:16

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء )ٹنڈوالہیار میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور11افراد زخمی ہوگئے ،خوشیوں کا گھر صفہ ماتم میں تبدیل، زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہیار پہنچایا گیا ۔اسپتال میں ایمر جنسی نافذ سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی ۔

ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار کی جانب سے زخمیوں کی مالی مدد کی اور ڈی ایچ او کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق خاصخیلی برادری سے تعلق رکھنے والے خاندان کے افراد بدین سے مسن بارات لیکر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے سبب بھٹہ اسٹاپ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھیتوں میں جا گری ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ایک خاتون ناہید بیگم خاصخیلی موقع پرہی جا ں بحق ہوگئی ۔

جبکہ زخمی ہونے والوں میں ممتازبیگم ،حاکم علی ،رانی ،غلام فاطمہ ،مصطفی شاہ ،حیدر علی ،فمہیدہ اور روباب سمیت 11افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں ایدھی ایمبولینس اور دیگر رضا کار ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا ۔واقعے کی اطلاع کے بعد اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔اور ایم پی اے رئیس امداد خان پتافی ،سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار اور حیسکو چیئرمین محسن گل مگسی اسپتال پہنچ کر زخمی مریضوں کی عیادت کی ۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار کی جانب سے زخمیوں کی مالی مدد بھی کی گئی جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے زخمیوں نے کہا کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھاا ور کئی بار منا کرنے کے باوجود بس کی اسپیڈ کم نہیں کی اور بھٹہ اسٹاپ کے موڑ پر گاڑی بے قابو ہوگئی اور کیلے کے کھیت میں الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا ۔اور ڈرائیور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سیکشن بی ریاض سومرو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا جبکہ ڈرائیور کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے ۔