گورنر خیبر پختونخواہ پہلی مہمند سائیکلنگ ریس 16 مئی کو منعقد ہوگی

جمعرات 14 مئی 2015 11:13

گورنر خیبر پختونخواہ پہلی مہمند سائیکلنگ ریس 16 مئی کو منعقد ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کے تعاون سے گورنر خیبر پختونخواہ پہلی مہمند سائیکلنگ ریس 16 مئی کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق سائیکلنگ ریس میں پاکستان آرمی ‘واپڈا ‘ سوئی سدرن گیس ‘ چاروں صوبے ‘ فاٹا ‘ اسلام آباد ‘ ایچ ای سی کے 72 سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔سائیکلنگ ریس غلنے سے پشاور تک 75کلو میٹر ہے۔جس میں تمام سائیکلسٹ ایکشن میں نظر آئیں گے۔سائیکلنگ ریس کے اختتام پر گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :