کترینہ کیف اور رتھک روشن کی جوڑی فلموں میں پھر اکٹھی ہوگئی

جمعرات 14 مئی 2015 11:29

کترینہ کیف اور رتھک روشن کی جوڑی فلموں میں پھر اکٹھی ہوگئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)کترینہ کیف اور رتھک روشن کی جوڑی دو نئی فلموں میں پھر اکٹھی ہو رہی ہے۔فلموں کی کہانیاں ایکشن،تھرلر اور رومانس سے بھرپور ہیں۔پچھلے سال بینگ بینگ میں سپر ہیرو اور باربی ڈول نے جہاں ایکشن دکھایا وہیں رقص کا جادو بھی چلایا۔

(جاری ہے)

فلم نے بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں زبردست کمائی کی اور زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی اس جوڑی کو سراہا گیا۔ہدایتکار سدہارنتھ آنند دو فلموں کا پلان بنارہے ہیں اور ان دونوں میں کوئی اور نہیں رتھک روشن اور کترینہ کیف ہی ہوں گے۔عکس بندی اسی سال بھارت ہی نہیں غیر ملکی سرزمین پر بھی ہوگی۔