سابق آسٹریلین بیٹسمین فل جیکس کوئنز لینڈ کے کوچ مقرر ہو گئے

جمعرات 14 مئی 2015 13:07

سابق آسٹریلین بیٹسمین فل جیکس کوئنز لینڈ کے کوچ مقرر ہو گئے

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مئی۔2015ء) سابق آسٹریلین بیٹسمین فل جیکس کوئنز لینڈ کرکٹ کلب کے نئے کوچ مقرر ہو گئے ۔ انہیں سٹوارٹ لا ء کی جگہ ذمہ داری دی گئی ہے جنہوں نے رواں برس جنوری میں کلب سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔

(جاری ہے)

فل جیکس نے گزشتہ برس فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد 2014-15 کے سیزن کیلئے بطور اسسٹنٹ کوچ نیوساؤتھ ویلز میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

انہیں آسٹریلیا کی طرف سے صرف 11 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں بنائیں ۔ انجری مسائل کے باعث وہ زیادہ عرصے تک اپنے ملک کیلئے نہ کھیل سکے اور 2008ء میں انہوں نے آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئنز لینڈ کی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجودہیں جن کی کوچنگ کرنااعزاز کی بات ہوگی۔